بیول( نامہ نگار)پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد بشیر وڑائچ صدر مرکزیہ گورنمنٹ ہائی سکول روات تحصیل و ضلع مری میں منعقد ہوا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا پھر ہدیہ نعت بحضور سرور کونین پیش کی گئیجس میں کثیر تعداد میں پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی اور مرکزی عہدیداران نے شرکت کی نقابت کے فرائض مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ شاہد مبارک نے سر انجام دئیے اجلاس کی میزبانی ضلع مری کی یونین کے حصے میں آئی اجلاس میں بہت سے ایسے دوست صدر مرکزیہ چوہدری بشیر وڑائچ سمیت شریک ہوئے جنہوں نے کوٹ لکھپت جیل بھی کاٹی پنجاب ٹیچرز یونین اٹک نے سکولوں کی نجکاری کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے مرکزی مجلس عاملہ کے تمام عہدیداران نے اساتذہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے اپنی بہترین آرا پیش کیں درج ذیل بڑے مسائل پیش کئے گئے1۔ سکولوں کی نجکاری 2۔ لیو انکیشمنٹ کے ظالمانہ نوٹیفکیشن کی واپسی 3۔ اساتذہ کی پروموشن 4۔ SIS کے مسائل 5۔ اساتذہ کرام کی پروموشن کے لئے تمام مضامین کو شامل کیا جائے 6۔ ڈینگی جیسی فضول ایکٹیوٹی کچھ اضلاع جن کو تھوڑا عرصہ ہوا پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ میں شامل ہوئے انھوں نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی ۔
چوہدری بشیر کی زیر نگرانی پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس
Jun 16, 2024