چکوال(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کی ہدایت پر عید الاضحٰی کے حوالے سے ضلع چکوال بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے۔عید الاضحٰی کے موقع پر چکوال میں 07روزہ دفعہ 144ضابطہ فوجداری کا نفاذ کیا گیا,جسکے تحت ون ویلنگ,ہوائی فائرنگ,بغیراین او سی کھالیں جمع کرنا,ڈیموں اور جھیلوں میں نہانہ,پتنگ بازی,آتش بازی,کھلی جگہ پر گندگی پھینکنا,وال چاکنگ,متنازعہ بینرز کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈی پی او چکوال نے قبل از عید کے موقع پر سکیورٹی پلان کا اجراء کیا اور ضلع بھر میں سپیشل ناکہ بندیاں کی گئی ۔تمام مساجد,عبادت گاہوں, بازاروں اور شہر بھر میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں,تاکہ کسی بھی ناخوشگوار موقع سے بچا جا سکے۔ڈ ی پی اونے اس موقع پرکہا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر ہوائی فائرنگ,آتش بازی,ہلڑ بازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے گی،آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی کے احکامات پر عوام الناس کی حفاظت کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں سے روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ضلع چکوال بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے سخت اقدامات
Jun 16, 2024