جنڈ(صومان خٹک)ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے50 ملک سہیل کمڑیال کا گزشتہ روز جنڈ کا دورہِ ملک آصف بڈھیال کی رہائش گاہ پر منڈی مویشیاں دومیل ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سیدجاوید اقبال حسین شاہ کی زیر صدارت پروفیسر منظور حسین،ہاں جی شیر زمان،حافظ میرخان چشتی،اعظم یارخان،وھاب قیصرخان نے بطور وفد ایم این اے ملک سہیل کمڑیال سے ملاقات کی اور دومیل منڈی کے منتقلی مثلہ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی جس پر ایم این اے نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اجلاس میں میونسپل کمیٹی جنڈ،دکھنی آئل فیلڈ جنڈ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ،زیر تعمیر سی ہیک منصوبہ کے علاؤ دیگر اداروں کی بابت بھی مسائل زیر بحث لائے گئے ایم این اے نے کہا کہ انڈسٹریل زون کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں بہت جلد حلقہ عوام کو خوشخبری ملے گی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر ملک ابرار ایڈووکیٹ،شوکت محمود خان،ملک اشفاق احمد،ٹھیکیدار منظور حسین،ملک شاہد محمود،ملک غلام جیلانی،سید قاسم رضا شاہ نقوی،محمد فہیم احمد، چوتھی محمد سعید پپو اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ایم این اے ملک سہیل کمڑیال کی ملک آصف بڈھیال کی رہائش گاہ آمد
Jun 16, 2024