فتح جنگ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین یونین کونسل قطبال حاجی محمد خان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر سردار ظہیر خان صدکال کی کاوش سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات،پاکستان پیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان،سردار سلیم حیدر خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار،حاجی محمد خان اور ان کی برادی اور سا تھیو ں کا پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہیں مایو س نہیں کرینگے سردار سلیم حیدر خان،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین یو سی قطبال حاجی محمد خان نے ہفتے کے روز گورنر ہاس میں سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی اس موقع پر تحصیل صدر پیپلزپارٹی سردار ظہیر خان اور پی ایس او ٹو گورنر سردار محمد علی خان آف ملال بھی موجود تھے انھوں نے سردار سلیم حیدر خان کی قیادت پر اعتماد کر اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حاجی محمد خان ان کے دوستوں برادری دھڑے گروپ کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہیں جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتریں گے اور ان کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہو گا ان کو پارٹی میں اہمیت مقام اور احترام دیا جائے گاان کے ساتھ مل کو علاقے کے عوام کے مسائل کو حل اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور کوشش کرینگے حاجی محمد خان نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خا ن سے دیرینہ تعلق ہے وہ ایک درویش منش اور عوامی سیاستدان ہیں ان شا اللہ آئندہ کا سیاسی سفر ان کیساتھ ہو گاعلاقے کے لوگوں بالخصوص یونین کونسل قطبال کے عوام کی خدمت ان کی سرپرسرستی میں جاری رکھوں گا انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کو اللہ تبارک تعالی کے فضل و کرم سے پنجاب کا سب سے بڑا منصب دیا گیا ہے جس پر پیپلزپارٹی کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کے انھوں نے ایک محنتی دیانتدار اور وفادار کارکن کو گورنر شپ کے عہدہ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کو عزت و مقام دینا جانتی ہے ان شا اللہ سردار سلیم حیدر خان اور سردا ر فیضان حیدر خان کا بھرپور ساتھ دونگا ۔
سردار ظہیر خان صدکال کی کاوش، حاجی محمد خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
Jun 16, 2024