اسلام آباد (خبر نگار)نوجوان علم دوست شخصیت ڈائیریکٹر فاسٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہا ہے کہ پنج کھٹہ کے معروف ادیب عطا الرحمان چوہدری کی تصانیف دل کی باتیں اور توفیقات دلکش کالموں کا مجموعہ ہیں ۔ مصنف نے فنون لطیفہ، ثقافتی، علمی وادبی تقاریب اورشخصیات کو اپنا موضوع سخن بناتے ہوئے نسل نو کیلئے تعمیری اخلاقی اور قومی پیغام اسلام اور نظریہ پاکستان کا پرچار کیا ۔وہ گزشتہ روز معروف سماجی شخصیت آصف محمود کاشمیری' پروفیسر شاہد بلوچ اور عطا الرحمان چوہدری سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر عطا الرحمان چوہدری نے محمد توفیق کی سرپرستی میں اپنا جاپان کا لکھا گیا سفرنامہ ہیرویشما کا مسافر بھی پیش کیا۔
عطا الرحمان کی نگارشات نظریہ پاکستان کا عکس ہیں، ڈاکٹر وسیم شہزاد
Jun 16, 2024