کلرسیداں(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ہدایت پر پنڈی روڈ پر واقع جٹ کڑاہی کے کچن کی چیکنگ کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ کچن کا گندا پانی صحن میں پایا گیا اور کھانے پینے کی اشیا پر مکھیاں اور فریج کے اندر پرانا گوشت اور خون جما ہوا اور فریج کی حالت انتہائی گفتہ بہ تھی ۔ادھر کلر چوک پر واقع حنیف تکہ شاپ کی چیکنگ کے دوران فریج میں زندہ اور مردہ حالت میں کاکروچ پائے گئے اور صفائی کی حالت خراب پائی گئی جس پر دونوں کے چالان مرتب کر کے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی عدالت ارسال کر دیئے گئے ہیں.