پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ کی کا رروائی ،  ناجائز منافع خوری پر 3دوکاندار جیل منتقل

Jun 16, 2024

فتح جنگ(نامہ نگار)پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کاعوامی شکایت پر فتح جنگ شہر کے اٹک چوک اور نواز شریف پارک سے ملحق سبزی فروٹ اور مرغ گوشت کی دکانوں کو چیک کیا اورگراں فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیاگوشت کی دکانوں پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پاکر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ان دکانداروں کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کروا کر تھانے بھجوادیا جبکہ سبزی فروٹ گراں نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کیا مرغ گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے والے نبی گل کو25ہزار،محمد خان سبزی فروش کو5ہزار،محمد مقصود کو 15ہزار اور فرحت محمود 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیااس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گراں فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھتے ہوئے جرمانے اور ایف آئی آرز دی جاہیں گے سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گاآج بروز اتوار بھی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے عوام ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کریں بھر پور کاروائی کریں گے عوام کی خدمت کیلیے ہم ہروقت کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں