پرائیویٹ آپریٹر کے ذریعے حج، عازمین کو شدید مشکلات کا سامنا 

Jun 16, 2024

راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)پرائیویٹ آپریٹر کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے عازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گذشتہ روز اڑھائی گھنٹے کی پیدل سفر کرکے بڑی مشکل سے منی پہنچے، عازمین حج کی جانب سے نوائے وقت کو ملنے والے پیغامات کے مطابق اے کیٹگری کے پیکجز دیکر یہاں سہولیات نہیں دی جا رہی ہیں اس سے بہتر تھا کہ سرکاری طور پر کاغذات جمع کر ا حج کر لیا جاتا، عازمین کے مطابق انہوں نے 18.75لاکھ روپے سے لیکر  22 لاکھ روپے تک کی رقم ادا کی اس کے باوجود کوئی سہولیات نہیں دی گئیں، یہ عازمین ریاض الحرمین گروپ کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے گئے ، پیسے ہم سے انہی گروپ والوں نے وصو ل کئے سعودی عرب میں سہولیا ت کا پہچانا بھی انہی کا کام ہے ، تما م آپریٹرز اپنے عازمین کو خو د وہا ں سہولیات فراہم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں اس حوالے سے باقاعد ہ طور پر ایگریمنٹ میں بھی یہی لکھا ہوا ہے ، ریاض الحرمین گروپ کے ڈائریکٹرجمریز عباسی نے نو ائے وقت کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ان سہولیات کا پہچانا سعودی حکومت اور وزارت مذہبی امور کا کا م ہو تا ہے گاڑیوں کی فراہمی اور کیمپ میں حاجیوں کی تعداد بھی انہی دونوں اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے ہم نے تو پیسے جمع کرادیئے ہیں، سہولیات میں اس فقدان کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کو معلومات ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں