ٹک وکلاء ملک اسرار،ذوالفقار مرزا کاقتل قا بل مذمت ،سلیم حیدر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور پی پی پی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر بخاری نے   اٹک میں وکلاء کے قتل کی مذمت کی ہے ،بیان میںگورنر پنجاب نے کہا کہ ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ  اور ذوالفقاراے مرزا ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید مذمت کی ،گورنر پنجاب کا جاں بحق وکلائٔ  کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ،سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ وکلاء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، گورنر پنجاب نے  ضلعی انتظامیہ کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔دریں اثنا پیپلز لائرز فورم۔کے صدر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخآری  نے  اٹک میں وکلاء  کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ،نیر بخآری  نے کہا کہ احاطہ۔کچہری  میں  دو سنئیر وکلائقتل ہو گئے ہیں ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ  اور ذوالفقاراے مرزا ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںصدر پیپلز لائرز فورم۔سید نیر حسین بخآری کا  جاں بحق وکلاء  کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...