اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین عاکف سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان کی ممتاز اسٹاک ایکسچینج ہے، جو سیکیورٹیز کی تجارت اور سرمایہ بڑھانے کے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ جی ای ایم بورڈ، پی ایس ایکس کا ایک حصہ ہے، جو چھوٹی اور درمیانے درجے کی کاروباری اداروں کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لئے سرمایہ تک رسائی اور بڑھتی ہوئی مارکیٹ ویزیبلٹی فراہم کرتا ہے ایل ایس ای کیپیٹل ایک ممتاز مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی فرم ہے، جو سرمایہ کاری بینکنگ، اثاثہ جات کے انتظام، اور مشاورتی خدمات میں مہارت رکھتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مغل انرجی کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے جی ای ایم بورڈ پر لسٹنگ کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اقبال نے فاروق ایچ خان ، آفتاب چوہدری اور ایل ایس ای فنانشل سروسز کی ٹیم اور دیگر بھی موجود تھے چیئرمین عاکف سعیدنے کہا کہ جی ای ایم بورڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ وہ ایک متبادل لسٹنگ مقام فراہم کرے انہوں نے نوٹ کیا کہ نجی ایکویٹی سرمایہ کار ابتدائی مرحلے کی سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں اور جی ای ایم لسٹنگ مکمل خودکار تجارت پیش کرتی ہیں ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان کی ممتاز اسٹاک ایکسچینج ہے، عاکف سعید
Jun 16, 2024