چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی قراۃ العین کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی سینیٹرقرا تلعین مری کی زیر صدارت اجلاس میں تمام وزارتوں کی ڈویژن وار پی ایس ڈی پی کے منصوبہ جات کی تفصیلات کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے سفارشات مرتب کر لیں۔ قائمہ کمیٹی کے  اجلاس میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی سفارشات سے کمیٹی کا آغاز کیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ایس ڈی پی کے کل 10 منصوبہ جات ہیں جن میں سے  7 جاری اور 3 نئی اسکیمیں ہیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ادارے کے کل 10 منصوبہ جات ہیں جن میں سے ایک نئی اسکیم اور 9 جاری منصوبہ جات ہیں،7 اسی سال مکمل جائیں گے۔ پاور ڈویڑن کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ کل 65  منصوبہ جات ہیں جن میں سے 16 نئے اور باقی 49 جاری منصوبہ جات ہیں،43 اسی سال مکمل ہو جائیں گے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پنجاب کے ضلع لیہ میں سولرپاور پلانٹ کے لئے 4800 ایکڑ زمین 13 لاکھ فی ایکڑ کے حساب سے خریدی گئی ہے جس پر چیئرپرسن کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے کمیٹی اجلاس میں طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن