راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چیئرمین الہادی یوتھ اینڈ ویلفیئر فورم پاکستان طاہر عباس نے کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں ارد گرد کے مستحق لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو اس تہوار کو منانے کی سکت نہیں رکھتے ، عید قرباں ایثار کا درس دیتی ہے ۔وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عید ایثار کا درس دیتا ہے ۔ آپ غریب ،مستحق اور سفید پوش طبقے کی خوشیوں میں اضافے کا سبب بنیں اس سے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل ہو گی ۔عید الاضحی ہمیں محبت ،اخوت ، رواداری اور قربانی کا درس دیتی ہے ،سنت ابراہیمی رہتی دنیا تک جاری و ساری رہے گی۔ طاہر عباس نے کہا کہحج کا مبارک سفر رب العالمین کی توحید کا اقرار ہے رب کریم کی خصوصی عنایت ہے اور قبولیت حج دعاں، اداں، وفاں کا نام ہے۔ رب کے پیاروں کی اداں ،وفاں، دعاں کو حج کہا گیا جتنے بھی حجاج کرام مبارک سفر پر ہیں رب العالمین قبول فرمائے دعاہے پھر آسمان نے وہ ساعتیں بھی دیکھیں جب رسی ' چھری ' صاحب زادہ ایک طرف اور دوسری جانب اللہ کی رضا، خوشنود الہی اور خالق کائنات کی مرضی ومنشا تھیچیئرمین الہادی یوتھ اینڈ ویلفیئر فورم نے کہا کہ سنت خلیل صرف جانوروں کو قربان کرنا نہیں، اصل سنت خواہشوں اور آرزوں کو اللہ اور اس کے عظیم رسولؐ کے لیے قربان کرنا ہے۔
عید کی خوشیوں میں ارد گرد کے مستحقین کو بھی یاد رکھیں: طاہر عباس
Jun 16, 2024