عیدکے مذہبی اجتماعات، اسلام آ باد پولیس نے جا مع سکیو ر ٹی پلان تر تیب دیا

Jun 16, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی رضا کے احکا مات کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس نے عیدکے مذہبی اجتماعات کے مو قع پر سیکور ٹی کے علا وہ عید الاضحی کی چھٹیو ں کے دوران مختلف سیکٹرز میں پٹر ولنگ کے حو الے سے ایک جا مع سکیو ر ٹی پلان تر تیب دیا ہے تا کہ شہر یو ں کے جا ن ومال کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے، اس پلا ن کے تحت مختلف پولیس ٹیمیں اپنے علاقہ میں پٹر ولنگ کر یں گی جس کی سربر اہی ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوزکر یں گے، متعلقہ ڈی پی اوزاس سیکو رٹی و پٹر ولنگ پلان کی اپنے ایر یا میں از خو د مانٹیر نگ کر یں گے،سکیورٹی پلا ن کے تحت 2ہزار سے زائد پولیس کے افسران عید الاضحی کے موقع پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے، عید کی شا پنگ کے لیے شا پنگ سینٹرز اور شہر کی مختلف مار کٹیو ں پر پولیس کی اضا فی نفری لگا ئی گئی ہے، اہم منڈی مو یشاں، ما ر کیٹوںجن میں جنا ح سپر ما رکیٹ، ایف سکس، ایف ٹین اور آ بپا ر ہ مارکیٹ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ڈولفن کے مستعد اہلکار گشت کریں گے، شہر کے لا ر ی اڈا جا ت پرشفٹ وائز سکیور ٹی انتظا ما ت کیے گئے ہیں ،تما م تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے اڈہ منیجرزکے سا تھ میٹنگ کی ہے، جس میں یہ طے پایا گیاکہ رضاکاروں کوتعینات کیا جائے جو شہر یو ں کی مدد کر یں گے اور پولیس کی پکٹس بھی قا ئم کی گئی ہیں جو آنے اور جا نے والے لو گو ں کو چیک کر یں گے، اسی طر ح اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف قبر ستا نو ں اور ریلو ے اسٹیشن پرموثر سکیورٹی کیلئے خصوصی ناکہ جات کا قیام عمل میں لایا ہے اورساتھ ہی ساتھ فیصل مسجد میں بھی خصوصی نفری تعینا ت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے اسلام آ باد پولیس نے جا مع ٹر یفک پلان تر تیب دیا ہے۔ اسلام آ بادپولیس نے عید کے دنو ں میں سپیشل پٹرولنگ پلا ن تر تیب دیا ہے اس پلا ن کے مطابق تمام تھا نہ جا ت ، سی آ ر ٹی اور فا لکن کی گاڑیا ں اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کر یں گی اس کے علا وہ مزید گاڑیاں پٹرولنگ کے لیے تھا نہ جا ت کو مہیا کی گئی ہیں،علا وہ ازیں شہر کے مختلف تفریحی مقاما ت جن میں شکر پڑ یا ں، دامن کو ہ یا سمین گارڈن، منا ل،لیک ویو پارک، چھتر پا رک اور سینٹورس پر خصوصی سکیور ٹی اقد اما ت کیے گئے ہیں،عبا دت گا ہو ں کے راستے کے نزدیک پا رکنگ کی ہر گز اجازت نہ ہو گی، شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی، بذ ر یعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایریاز کی چیکنگ کو یقینی بنا یاجا ئے گا،اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علا قوں میں گشت کے لیے بھی پولیس ٹیمیں مقرر کر نے کی ہد ا یا ت کی گئیں ہیں، پولیس کما نڈ و ز، رینجر ز اور ایف سی کے دستے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آ باد پولیس کی معا و نت کریں گے،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ عید کوموقع پر اپنے گھروں کو چھوڑتے ہوئے مکمل لاک کریں،مقامی پولیس کے ساتھ رابطہ میں رہیں،آپ کے گھر،جان اور مال کی حفاظت کے لئے پولیس افسران دن اور رات ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

مزیدخبریں