انجینئرامیرمقام بنوں کالج میں شہادت پانے والے جوانوں کے گھر  پہنچ گئے

Jun 16, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیرمقام بنوں کالج میں شہادت پانے والے جوانوں کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی جبکہ شہید کے مزارات پر پھول رکھے اور فاتخہ خوانی کی۔وفاقی وزیر سکردو سے 6 گھنٹے کی مسافت پر سیاچن کے قریب ضلع گانچے کے گاں میں شہید لانس نائک محمد انور کے گھر بھی گئے انکی قبر پر حاضری دی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور اپنی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی وہ شہید کے گھر بھی گئے، ان کے والد اور والدہ سے فاتحہ خوانی کی۔ وہ شہید کی بیوہ اور بچوں سے بھی ملے اور ان کے حوصلے اور صبر کو سلام پیش کیا وفاقی وزیر امیر مقام نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے خصوصی تعزیتی خط بھی شہدا کے اہل خانہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کی بیوہ کیلئے ملازمت کا اعلان بھی کیا جبکہ وزیراعظم کی طرف سے شہید کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کا اعلان بھی کیاوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے عظیم بیٹے وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لئے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ قوم ان شہدا کی مقروض ہے اور انہیں اور ان کے عظیم والدین اور اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزیدخبریں