وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی سفارت خانے آمد ہوئی، چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی گئی،پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے کئے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سکیورٹی پلان پر بھی بریف کیا ، محسن نقوی نے کہا کہ چینی سفیر نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ،چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے جامع اور موثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کہ کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے، پاکستان اور چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہر گز کامیاب نا ہونے دیں گے، پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، چینی سفیر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔چینی سفیر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور چینی سفارت خانے کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی سفارت خانے آمد ،چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات
Jun 16, 2024 | 11:36