لاہور پولیس نے عید الاضحی کے حوالے سے مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ لاہور میں نماز ِعید کی سیکیورٹی کیلئے06ایس پیز،22ایس ڈی پی اوز،83ایس ایچ اوز،480اپر سبارڈنیٹس سمیت 06ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ سی سی پی او لاہورپولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِعیدکے اجتماعات کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے،نمازِعیدکے اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔نمازیوں کی سیکیورٹی کیلئے مساجد اور عید گاہوں کے باہر میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گئے۔ بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔