سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحیٰ آج خوب جوش اور جذبے سے منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب میں 12 ہزار سے زائد مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، مسجد الحرام میں امامت امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کی جبکہ مسجد نبویؐ میں الشیخ قاری خالد کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی۔ سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ مدینہ منورہ میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے نماز عید ادا کی اور مسلم امہ کی خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی کو زندہ کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی ، امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے بعض افراد اتوار دیگر پیر کو پاکستان کے ساتھ عید منائیں گے۔
سعودی عرب ودیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے
Jun 16, 2024 | 11:45