ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔ایک بیان میں ڈپٹی کمنشر نے کہا کہ اونٹ کو گزشتہ روز کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد کو گرفتار لیا گیا ہے، جن میں سے 2 ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔واضح رہے کہ سانگھڑ میں 2 روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ اونٹ کے مالک کو دو اونٹ دینے اور پولیس نے اونٹ پر ظلم کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔