پنجاب کی مارکیٹس سےمعروف برانڈز کی جعلی ادویات پکڑی گئیں

Jun 16, 2024 | 14:54

 پنجاب کی مارکیٹس میں معروف برانڈز کی 10 جعلی ادویات پکڑی گئیں، جعلی ادویات کی نشاندہی پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے کی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 10 ادویات کے 11 بیجزجعلی قرار دیئے، جعلی ادویات کے سیمپلز پنجاب ڈی ڈی سی نے ٹیسٹنگ کیلئے بھجوائے تھے ، ڈریپ سے جعلی قرار شدہ ادویات کے 11 بیجزکا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مویشی، مرغیوں کے امراض کا پاوڈر ایموکس 500 کا ایک بیج جعلی قرارجبکہ ایموکس پاوڈر لاہور کی کمپنی ایم ایس برانڈ سٹیشن ویتنام سے درآمد کرتی ہے،نیوٹری کیئر سیرپ ،اینٹی بائیوٹک کیپسول ویلوسیف 500 ایم جی کا ایک بیج جعلی ہے،پائیوڈن محلول 60 اور 450 ملی لیٹر کے دو بیج جعلی ہیں ۔
بیکٹیریل انفیکشن کے ٹینزو انجکشن کا ایک بیچ جعلی ہے، امراض نسواں کی دوا ڈائیڈوون، ڈوپھاسٹون کے 2بیچ جعلی ہیں ،اینٹی بائیوٹک سیفسپان 400 ایم جی کیپسول ،ٹیلبٹ فینوبار 30 ایم جی کا ایک بیچ جعلی ہے ،متاثرہ ادویات جعلی سالٹ سے تیار کی گئی تھیں، فارما کمپنیز نے ادویات کے گیارہ بیچز کی تیاری، سپلائی سے انکاری ظاہر کی ہے۔
  ڈریپ جعلی ادویات کی سیفٹی و کوالٹی غیر واضح ہے، جعلی ادویات کے استعمال سے علاج متاثر ہو سکتا ہے،   ڈریپ کی ریگولیٹری فورس کو مارکیٹ سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہیں، ڈریپ کی ریگولیٹری فورس کو مارکیٹ سے جعلی ادویات ضبط کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں