عید الاضحیٰ: پنجاب میں جانوروں کی آلائشیں نہروں، نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے  سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت جانوروں کی آلائشیں نہروں، نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد ہوگی۔سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی گئی، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول کنٹرول روم فعال کرنے کاحکم بھی دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 2600 مساجد اور 900 عید گاہوں پر سکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کے ایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنانےکاحکم دیا گیا۔پارکس میں بچوں کیلئے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا بھی حکم دیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ  عید کےموقع پر سکیورٹی بڑھائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ، لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحے کی نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن