مناسک حج کی ادائیگی ، لاکھوں مسلمانوں نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں

مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے اتوار کو رمی کی اور بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں۔عازمین حج نے مزدلفہ پہنچ کر رات کھلے آسمان تلے گزاری ۔ مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے بعد واپس منیٰ میں اپنے خیموں میں پہنچے جہاں پہلے روز انہوں نے بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوائے اور احرام کی حالت سے باہر آ گئے۔حجاج مزید تین دن تک منیٰ میں قیام کریں گے ، بیت اللہ کے طواف زیارت اور تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن