چینی دستے کی روانگی کے موقع پر کراچی میں پاک بحریہ کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔ آٹھ سے تیرہ مارچ تک کی پانچ روزہ مشقوں میں پاکستان نیوی کی جانب سے سمندر میں ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل عباس رضا نے مشقوں کے دوران چینی بحریہ کی شاندارکارکردگی کی تعریف کی اورکہا کہ سمندری گن فائرنگ میں چین کی مہارت قابل ستائش ہے ۔ مشقوں میں حصہ لینے والے دوسرے ممالک میں آسٹریلیا،فرانس ،انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا،برطانیہ اورامریکہ شامل تھے۔