آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار پاکستانی باؤلرمحمد عامر برطانیہ میں سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں

محمد عامر بدھ کی صبح لاہور ائیرپورٹ سے لندن کیلئے روانہ ہوئے، اس موقع انہوں نے میڈیا سے کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ بھی کیس کی سماعت کیلئے لندن پہنچ چکے ہیں، کیس کی سماعت لندن کی سٹی آف ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں کل ہوگی ۔ لندن میں برطانوی کراؤن پراسیکیوشن نے میٹرو پولیٹن پولیس سروس کے ساتھ مل کرسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کی تھیں جس کے بعد برطانوی کراؤن پراسیکیوشن نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے متعلق آئی سی سی کے تین رکنی غیر جانبدارٹربیونل کے فیصلے سے ایک روز قبل تینوں پر فرد جرم عائد کرکے سترہ مارچ کیلئے نوٹسز جاری کئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن