عالمی کرکٹ کپ کے پینتیسویں میچ میں کینیڈا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Mar 16, 2011 | 16:34

سفیر یاؤ جنگ
گروپ اے سے پاکستان، آسٹریلیا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کوارٹرفائنل کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں لہذا اس میچ میں ہار جیت کا دونوں ٹیموں پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا تاہم اگلے مرحلے میں گروپ بی کی ٹیموں کے ساتھ مقابلے کے لئے اس میچ کو خاصی اہمیت حاصل ہے۔ٹ یبل پوزیشن کے حساب سے گروپ اے میں نیوزی لینڈ پہلے ، پاکستان دوسرے، سری لنکا تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔ کینیڈا کیونکہ نسبتا ایک کمزور ٹیم ہے لہذا آسٹریلیا کے پاس میچ جیت کر گروپ اے میں پوزیشن بہتر بنانے کے لئے یہ سنہری موقع ہوگا۔ مبصرین نے اس میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے یکطرفہ میچ کی پیش گوئی کی ہے۔
مزیدخبریں