بجلی کی قیمتوں میں دوفیصد اضافہ ،بلوں میں عائد اڑھائی فیصد سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی اور پندرہ فیصد فلڈ سرچارج کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

لاہورہائیکورٹ میں حکومتی اقدامات کو تین مختلف درخواستوں کے ذریعے مقامی ایڈووکیٹ نے چیلنج کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی بزنس رولز کے مطابق بجٹ سیشن سے قبل بجلی کی قیمتوں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں دوفیصد اضافہ ،اڑھائی فیصد سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی اور پندرہ فیصد فلڈ سرچارج کو غیرآئینی قراردیا جائے ۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکمران اپنی عیاشیوں کے لیے عوام پر مختلف ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیتے ہیں ۔عدالت حالیہ اضافے کے نوٹی فکیشن کوکالعدم قراردے۔

ای پیپر دی نیشن