پاکستان نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت وخودمختاری کے خلاف ہیں اورانہیں فی الفور بند ہونا چاہئے۔

Mar 16, 2012 | 20:00

سفیر یاؤ جنگ
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکمت عملی کو نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ پاکستان کے پاس ڈرون حملوں کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ سمیت دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور نیٹو سپلائی لائن کھولنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفترخارجہ پارلیمانی سفارشات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی آشیرباد کے بعد ہی کسی بھی امریکی عہدیدار کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جوڈیشل کمیشن بھارت ممبئی حملوں کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے گیا ہے جو کہ ایک اہم پیش رفت ہے،انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملہ میں پانچ سال قبل بیالیس پاکستانیوں کو شہید کردیا گیا تھا، لیکن بھارت نے تاحال اس واقعہ کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا،
مزیدخبریں