لاہور (پ ر) امیگریشن اور سٹوڈنٹ کنسلٹنسی کمپنی فیوچر کنسرن ایسوسی ایٹس کے بورڈ آف گورنرز کا سالانہ اجلاس گورننگ بورڈ کے چیئرمین کی زیر صدارت ہوا‘ جس میں 2011ءکے دوران کمپنی کی کارکردگی کا مفصل جائزہ لیا گیا۔ فیوچر کنسرن ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو نے سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ کمپنی پچھلے 17 برسوں کی طرح 2011ءمیں بھی پاکستان میں بہترین ساکھ کی امیگریشن کمپنی کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی اور اس سال کے دوران بھی فیوچر کنسرن ایسوسی ایٹس کے توسط سے نہ صرف ہزاروں طلبہ و طالبات نے دنیا کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں داخلہ لیا‘ بلکہ کئی ہزار افراد نے مختلف کیٹگریز میں امیگریشن بھی حاصل کی۔