موہالی (اے پی پی) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 273 رنز بنا لئے۔ سٹیون سمتھ 58 اور مچل سٹارک 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ میچ کا دوسرا روز دونوں ٹیموں کےلئے کچھ ملا جلا ہی رہا، ایڈکوون اور ڈیوڈ وارنر نے اوپننگ شراکت میں ٹیم کو 139 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا اور اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ مائیکل کلارک، فلیپ ہیوز، بریڈ ہیڈن خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے،سٹیون سمتھ نے مشکل وقت میں ٹیم کو سہارا دیا اور اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی، وہ 58 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ روندرا جدیجہ نے 3، اشانت شرما نے 2، روی چندرن ایشون اور پراگیان اوجھا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔