بھارت نے شکست کے خوف سے ہاکی سیریز منسوخ کی : اولمپیئنز

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق اولمپئنز نے بھارتی حکومت کی جانب سے ہاکی انڈیا کو ٹیم پاکستان نہ بھجوانے کے اعلان پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھیل دشمنی قرار دیا ہے۔ اولمپئنز کا کہنا تھا کہ بھارت کو ڈر ہے کہ کہیں پاکستان ٹیم اسے ہوم گرا¶نڈ پر شکست سے دوچار نہ کر دے۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عثمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت ہاکی سیریز کے التواء ہم سے زیادہ ہاکی انڈیا کو نقصان پہنچا ہے، بھارت جو کہ خود کو جمہوریت کا چیمپئن قرار دیتا ہے، کی کھیلوں سے دشمنی اب دنیا سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اولمپئن خواجہ محمد جنید نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جانا انتہائی افسوسناک ہے پاکستان نے ہمیشہ ہی خطے میں ہاکی کے فروغ کی خاطر ایک قدم آگے بڑھایا ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ ہی منفی سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔ اولمپئن دانش کلیم نے کہا کہ پاکستان بھارت ہاکی سیریز کا فائدہ پاکستان سے زیادہ بھارت کو ہوتاکیونکہ ہماری ٹیم اس وقت بھارت کے مقابلے میں بہت اچھی ہے اس لئے اس سیریز سے ان کا ہی فائدہ ہوتا۔ اولمپئن محمد اخلاق کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی نفرتیں ختم کی جا سکتی ہیں۔ اگر بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھجوانا تو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جواب میں سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کر کے اچھا اقدام کیا ہے۔ ماضی میں بھی کھیلوں کے ذریعے دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں اس مرتبہ بھارتی حکومت نے یہ موقع گنوا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...