اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس کو بورڈ میں اہم ذمہ داری دینے پر غور شروع کر دیا۔ انتخاب عالم سے ایک ذمے داری لے کر ظہیر عباس کو دی جائے گی۔ انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ بنانے کے امکانات روشن ہیں۔ ظہیر عباس نے چند دن قبل لاہور میں بورڈ کی ایک اہم شخصیت سے ملاقات کی جس میں نئی ذمے داریوں کے حوالے سے معاملات طے کئے گئے ان دنوں ظہیر عباس چند دن کے نجی دورے پر نئی دہلی گئے ہوئے ہیں۔65 سالہ ظہیر عباس پاکستان کی طرف سے 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔
سابق کپتان ظہیر عباس کو بورڈ میں اہم ذمہ داری دینے پر غور شروع
Mar 16, 2013