اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق وزےر اعظم ےوسف رضا گےلانی نے اپنی نا اہلی کے خلاف نظر ثانی درخواست سپرےم کورٹ آف پاکستان مےں جمع کرا دی۔ ےوسف رضا گےلانی خود سپرےم کورٹ آئے اور نظر ثانی درخواست دائر کی۔ سابق وزےر اعظم نے سپرےم کورٹ کے سات رکنی بےنچ کے اس فےصلہ کو چےلنج کےا ہے جس نے انہےں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر عدالت کے برخاست ہونے تک قےد کی سزا دی تھی سپرےم کورٹ کے سات رکنی بےنچ نے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی مےں 26 اپرےل کو ےوسف رضا گےلانی کو سزا سنائی تھی ےوسف رضا گےلانی نے ذاتی حےثےت مےں نظر ثانی درخواست دائر کی ہے اور وہ دلائل بھی خود دےں گے اس سے قبل ےوسف رضا گےلانی نے اپنی نا اہلی کے فےصلہ کو چےلنج کےا تھا اس درخواست پر ابتدائی سماعت بھی ہوئی دوران سماعت چےف جسٹس نے ےوسف رضا گےلانی کو ہداےت کی تھی کہ وہ صرف اپنی نااہلی کے فےصلہ کو ہی نہےں بلکہ اپنی سزا کو بھی چےلنج کرےں اسی مقصد کے لئے عدالت نے انہےں سات روز کا وقت دےا تھا امکان ہے کہ آئندہ ہفتہ اس درخواست کی سماعت کے لئے چےف جسٹس کی سربراہی مےں سات ےا آٹھ رکنی لارجر بےنچ تشکےل دےا جائے گا ےہ بےنچ ےوسف رضا گےلانی کی دونوں درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔