اسلام آباد (اے پی اے ) الیکشن کمشن نے کاغذات نامزدگی کے فارم کی ملک بھر میں ترسیل شروع ہو گئی۔ کاغذات نامزدگی کے ایک لاکھ بیس ہزار فارم پرنٹ کئے گئے ہیں۔ ہر فارم نو صفحات پر مشتمل ہے۔ فارموں کو ملک بھر کے ضلعی دفاتر میں بھیجا جارہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو پیر18مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے‘ الیکشن کمشن نے وزارت قانون کو چیف الیکشن کمشنر کی پیر کو پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کیلئے بھی گرین سگنل دیدیا‘ وزارت قانون کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے لوگ الیکشن کمشن سے مل سکتے ہیں واضح رہے کہ الیکشن کمشن نے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا فیصلہ کیا تھا تو وزیر قانون نے الیکشن کمشن کو خط لکھا تھا کہ وہ پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ اس معاملے پر الیکشن کمشن سے ملنا چاہتے ہیں۔