لاہور (وقائع نگار خصوصی) پی پی 239 وہاڑی سے نومنتخب رکن پنجاب جہانزیب کھچی کی رکنیت بحال کر دی گئی۔ ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے نادہندگی کی بنیاد پر جہانزیب کھچی کی رکنیت معطل کی تھی۔ انتخابات میں مخالف امیدوار عمران کھچی نے جہانزیب کھچی کی اہلیت کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اپنا عبوری حکم واپس لیتے ہوئے نااہلی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔