پاکستان امریکہ سے دور ہو رہا ہے‘ نوازشریف کے اقتدار میں آنے کے واضح امکانات ہیں : برطانوی جریدہ

کراچی (آن لائن) برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار رہے تاہم زرداری دور میں ہمسایہ ممالک میں تعلقات میں گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان امریکہ سے دور ہو رہا ہے۔ برطانوی جریدہ ”اکنامسٹ“ کی رپو رٹ کے مطابق پاکستان کی ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں بہتری واضح کرتی ہے کہ پاکستان امریکہ سے دوری اختیار کررہا ہے۔ امریکہ کو گیس پائپ لائن منصوبے کے علاوہ گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنے پر بھی تشویش ہے‘ آئندہ عام انتخابات میں نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے واضح امکانات ہیں جو ایران مخالف سعودی عرب کے انتہائی قریب ہیں۔ جریدے نے اپنی تازہ اشاعت میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران کو امید ہے کہ اس منصوبے سے اس کی بین الاقوامی سطح پر انتہائی کم ہوگی امریکہ نے اسلام آباد میں گیس معاہدے کیخلاف لابی کی اور متبادل کے طور پر تاپی منصوبے کی حمایت کی۔ پاکستان نے گوادر پر آئل ریفائنری کے قیام کیلئے بھی ایران سے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان کے حال ہی میں گوادر پورٹ کا کنٹرول چین کے حوالے کرنی پر بھی امریکہ کو تشویش ہے تاہم بھارت کی تشویش سامنے نہیں آئی۔ ساﺅتھ پارس گیس فیلڈ سے آنے والی اس پائپ لائن کو اپنے حصے کی 320 کلومیٹر کے علاوہ ایران مکمل کرچکا ہے۔ اب پاکستانی حصے کی 800 کلومیٹر مکمل ہونا باقی ہے۔ اس پائپ لائن کو بلوچستان سے گزرنا ہے جہاں عسکریت پسندی اور امن و امان کی خرابی کی وجہ سے اس کے مکمل ہونے پر شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں۔ یہ بھی واضح نہیں کہ اس منصوبے کا سرمایہ کہاں سے آئےگا۔ اگر ایران سے معاہدے کی وجہ سے پاکستان پر بین الاقوامی پابندیاں عائد ہوگئیں۔
اکنامسٹ

ای پیپر دی نیشن