لاہور)کامرس رپورٹر) انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کی زیرصدرات تاجروںکے اجلاس میں حکومت کی پانچ سالہ معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ تاجروں نے حکومت کی پانچ سالہ معاشی کارکردگی مایوس کن قرار دیا۔ نعیم میر نے کہا کہ یہ ملک کی معاشی لحاظ سے بدترین پانچ سال تھے۔ پانچ سالوں میں بیرونی قرضوں مےں 100فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ پاکستان ڈیٹ ٹریپ میں چلا گیا اور قرضوں کی شرح ملک کی مجموعی قومی پیداوار کی خطرناک حد 72فیصد تک پہنچ گئی اور روپے کی قدر میں 65فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ خارجہ پالیسی پر امریکی تسلط رہا۔امن و امان کے خراب حالات اور ناقص خارجہ پالیسی کا نتیجہ تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی کا رحجان رہا۔ مالیاتی خسارہ 1600ارب روپے تک پہنچ گیا۔ تاجروں نے کہا کہ پانچ سال حکومت تو چلی لیکن ملک نہیں چل سکا۔
”5 سال حکومت خوب چلی، ملک نہیں چل سکا، کارکردگی مایوس کن رہی“
Mar 16, 2013