لاہور (پ ر) الفرحت ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی صدر و سیاسی رہنما عائشہ رفیق رانا نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں طالبہ کی خود سوزی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے‘ پنجاب حکومت زیادتی کرنے والے ملزمان اور غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ وفاقی و پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔ گذشتہ روز طالبہ کی خود سوزی کے واقعہ پر اپنے ردعمل میں عائشہ رفیق رانا نے مزید کہا ہے کہ طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان کو بے گناہ قرار دینے والے پولیس ملزمان کو سزا دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین کی ترقی اور تحفظ کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ کر انہیں انصاف کی فراہمی کا یقین دلانا ثابت کرتا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔
پنجاب حکومت عوام کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی: عائشہ رفیق رانا
Mar 16, 2014