ڈالر کی قیمت میں کمی‘ اسحاق ڈار نے وعدہ سچ کر دکھایا: حاجی شفیق گجر

Mar 16, 2014

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے سیاسی و سماجی رہنما انجمن دکانداران یو سی 90 کے صدر حاجی شفیق گجر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا حیرت انگیز کارنامہ کسی معجزے سے کم نہیں‘ نواز شریف کی معاشی اصلاحات کی بدولت پاکستان عنقریب اقتصادی قوت بن کر ابھرے گا۔ ڈالر کو قابو کرکے اسحاق ڈار نے قوم سے کیا ہوا وعدہ سچ کر دکھایا‘ وزیر خزانہ معیشت کے استحکام کے لئے مستقل محنت کر رہے ہیں۔ جس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے‘ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

مزیدخبریں