عمرکوٹ (آن لائن ) تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 16 سکول بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض نے اپنے ذمے لے لئے، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بحریہ ٹائون سکولوں کی مرمت تعلیم پر خرچ خود برداشت کریگا جن میں عمرکوٹ،گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 ، عمرکوٹ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جب کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول قاضی سلطان کنری،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری گرلز غزالی سکول کنری، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پتھورو، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سامارو ٹائون، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سامارو ٹائون جب کہ تھر پارکر میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چھاچھرو، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چھاچھرو، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کلوئی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ڈیپلو، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول شاہ عبداللطیف بھٹائی، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول مٹھی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ننگرپارکر شامل ہیں۔
بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 16 سکولوں کی ذمہ داری لے لی
Mar 16, 2014