عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان کی جنگ بوگس امریکی ڈالر لینے کا بہانہ ہے:امریکی رکن کانگرس

واشنگٹن(ثناء نیوز) امریکی رکن کانگریس   ڈانا روراباچر نے پاکستان کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اتحادی نہیں، اسے دی گئی امداد امریکہ کے خلاف ہی استعمال ہو تی ہے،امدادبندکردینی چاہئے۔ایوان نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلکن رکن ڈانا روراباچر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مالی امداد فوری طور پر بند کردینی چاہئے،وہ وزیر خارجہ جان کیری کی کانگریس سے پاکستان کے لئے 88 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی امداد کی اپیل پر اپنے رد عمل کا اظہار کررہے تھے۔پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا اتحادی نہیں ہے، پاکستان کو دی گئی امداد ہمارے ہی خلاف استعمال ہوئی یا پھر افغانستان میں ہمارے دوستوں کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان کی جنگ بوگس ہے، یہ صرف امریکہ سے ڈالر لینے کا ذریعہ ہے۔کانگریسی رکن نے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ ملٹری قیادت کا رویہ امریکی مفادات کے حوالے سے غیردوستانہ ہے

ای پیپر دی نیشن