پرویز الٰہی کی سیاست بیان بازی تک محدود، کرپشن کا دور یاد کرتے تھکتے نہیں: رانا ثنا

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی سیاست اب محض بیان بازی تک محدود ہے۔ وہ  اپنے لوٹ مار اور کرپشن کے دور کو یاد کرتے نہیں تھکتے۔ پرویز الٰہی نے اپنے دور حکومت میں ’’پڑھا لکھا پنجاب‘‘ اور اسی طرح کے دیگر کاغذی منصوبوں میں کرپشن اور اقرباپروری کے ریکارڈ بنائے۔ نام نہاد منصوبوں کا ذکر کرنے اور قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کوانتخابات میں بری طرح مسترد کردیا ہے۔ عوام پرویزالٰہی کی تاریخی بدعنوانی اور اقربا پروری کے دور کو اب تک نہیں بھول پائے۔ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبوں کے معیار‘ افادیت اور شفافیت کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرویز الٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے فلاح و بہبود پر مبنی اقدامات کو نظرانداز کرنے اور بے جا تنقید کے ذریعے اپنی سیاست کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کی کوشش کرنیوالے پرویز الٰہی اپنے لوٹ مار اور کرپشن کے دور کو یاد کریں۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور پاکستان کا تشخص عالم اقوام میں بہتر بنانے کیلئے حکومتی کوششوں کا اعتراف ساری دنیا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کی سیاست اب محض بیان بازی تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پرویز الٰہی دور کا ایک بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں جبکہ موجودہ حکومت کی شفافیت اور میرٹ کی ہر سطح پر تعریف کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...