لندن (بی بی سی اردو)ہاتھی آواز سن کر مرد اور عورت اور مختلف نسلوں میں تمیز کر سکتے ہیں۔ ٭زمین پرگری خوراک اٹھانے میں ’پانچ سیکنڈ کا قانون‘ درحقیقت کارگر ہے یعنی اگر پانچ سیکنڈ کے اندر اسے اٹھا لیا جائے تو اس کے آلودہ ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ ٭اگر کسی بلی کے بچے کا تین سے آٹھ ہفتے کی عمر کے دوران انسان سے دوستانہ انداز میں سامنا نہ ہو تو اس کے جنگلی بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ٭جانور بجلی کی تاروں سے اس لئے دور رہتے ہیں کیونکہ انہیں ان تاروں سے خارج ہوتی وہ الٹراوائلٹ شعاعیں دکھائی دیتی ہیں جو انسان نہیں دیکھ سکتے۔