اسلام آباد (این این آئی) حبکو پاور لمیٹڈ نے 800 ملین ڈالر کی لاگت سے کوئلے سے چلنے والے درآمدی پاور پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے جس سے 600 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ ملک کی سب سے بڑی پاور کمپنی اس سلسلہ میں پاکستان پاور انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کو دلچسپی کے اظہار کیلئے تحریری طور پر آگاہ کرے گی۔ حبکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد منصور نے کہا ہے کہ منظوری کے بعد پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 3 سال میں شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے سستی بجلی کی پیداوار کے حصول کیساتھ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جس سے ملکی معیشت کی بہتری اور صنعتی ترقی میں اضافہ ہو گا۔
حبکو کا کوئلے سے چلنے والے درآمدی پاور پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ
Mar 16, 2014