اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکٹر ایف۔11 اسلام آباد میں گھر سے ماں بیٹی کی نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی عمر 35 اور بچی کی عمر 7 سال ہے، دونوں کو قتل کیا گیا۔ قتل ہونے والی بچی کا نام شانزہ ہے۔ گھر سے 9 ماہ کی بچی شنائیہ غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔