لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ برکی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کو درجنوں افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور گرفتار ملزمان کو پولیس کی حراست سے فرار کروا دیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے تھانے آ کر دو درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سب انسپکٹر مبارک نے اہلکار کے ہمراہ پھلروان گائوں میں فیاض اور اس کے ساتھی جمیل کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی جیسے ہی پولیس اہلکاروں نے گرفتار ملزمان کو گاڑی میں بٹھایا تو وہاں موجود افراد نے پولیس کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور گرفتار ملزمان کو فرار کروا دیا۔