اوکاڑہ سے لاہور آنے والی لڑکی سے زیادتی، چھریاں مار دیں، حالت تشویشناک

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں ماموں سے ملنے کیلئے اوکاڑہ سے لاہور آنیوالی 20 سالہ لڑکی کو 4 نامعلوم ملزموں نے زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ لڑکی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے چک 17 صدر رنالہ خورد اوکاڑہ کی رہائشی 20 سالہ شمائلہ کی 6 ماہ قبل قصور کے رہائشی مبین نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں میاں بیوی میں گھریلو معاملات پر جھگڑے شروع ہو گئے اور آئے روز جھگڑوں سے تنگ آ کر شمائلہ اپنے گھر واپس اوکاڑہ چلی گئی تو شمائلہ کے والدین اور بھائیوں نے اسے ساتھ گھر میں رکھنے سے انکار کر تے ہوئے واپس شوہر کے پاس جانے کو کہا جس پر شمائلہ نے لاہور میں مقیم اپنے ماموں کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ جمعہ کی رات جب شمائلہ ماموں سے ملنے لاہور پہنچی تو تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں منڈی مویشیاں کے قریب سٹاپ پر کھڑے ہو کر وہ اپنے ماموں کو فون کر رہی تھی کہ اسی دوران 4 نامعلوم افراد اسے ورغلا کر کھیتوں میں لے گئے۔ شمائلہ کی چیخ و پکار پر راہ گیروں نے پولیس کو اطلا ع دی جس نے شدید زخمی شمائلہ کو ہسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔ اردگرد کے علاقوں سے پوچھ گچھ جاری ہے سراغ ملنے پر چھاپوں کو سلسلہ شروع کر دیا جائیگا اور ملزموں کو گرفتار کرکے جلد قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی کے مطابق  کمالیہ میں  45 سالہ شخص کی 8 سالہ دوسری کلا س کی طالبہ سے زیادتی، خون آلود طالبہ کو چھوڑ کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ طالبہ انعم سعدیہ جو ہڑپہ کی رہائشی ہے 6 ماہ قبل اپنی والدہ کے فوت ہو جانے پر کمالیہ اپنی نانی  شمیم بی بی کے پاس آگئی گزشتہ روز  سکول سے گھر پہنچی تو 45 سالہ ہمسایہ ملزم انور بچی کو گھر میں تنہا پا کر گھر داخل ہوا اور معصو م بچی کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ بچی کے ورثاء بچی کو بیہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کمالیہ پہنچا دیا تاہم تشویشناک صورتحال کے پیش نظر بچی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گر فتار کر لیا لیکن اس دوران ملزم نے افسوس کرتے ہوئے اپنے ہی دانتوں سے اپنی زبان کاٹ ڈالی۔اوکاڑہ چک نمبر 42 ڈی کی شادی شدہ خاتون کلثوم بی بی  کو رمضان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈسکہ میں  رفیق کوٹ دھرم کوٹ کا ارسلان محنت مزدوری کے سلسلہ میں چوک دھرم کوٹ آیا ہوا تھا ملزم ظہیر عباس  نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ادھر تاندلیانوالہ  455 گ ب میں (س) بی بی اکیلی کھیتوں میں کام کر رہی تھی زاہد نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کر ڈالی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...