ناخواندگی چیلنج ہے، فروغ تعلیم کیلئے نجی شعبے کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا: صدر ممنون حسین

کراچی (این این آئی+ اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ناخواندگی بڑا چیلنج ہے، فروغ تعلیم کیلئے حکومت کیساتھ نجی شعبے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وطن عزیز کے معماروں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی میں ہمدردیونیورسٹی کے 18 ویں سالانہ کانووکشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانووکیشن میں چانسلر ہمدرد یونیورسٹی سعدیہ راشد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان اور دیگر بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے فارغ التحصیل 1300 طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...