ڈالر کی قیمت میں اضافے سے لوگوں کو تکلیف تھی‘ اب روپے کا استحکام ہضم نہیں ہو رہا: احسن اقبال

لاہور(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر ترقیات ‘ منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا تھا تو لوگوں کو تکلیف تھی اب روپے کی قدر میں استحکام بھی بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا،حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے جسکے دورس نتائج برآمد ہوں گے ،فرینڈز آف پاکستان نے 5 ارب ڈالر کی سرکایہ کاری کے وعدے کئے تھے لیکن گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے یہاں سرمایہ کاری ممکن نہیں ہو سکی تھی ، انتہا پسندی اور توانائی کا بحران سنگین چیلنجز ہیں لیکن حکومت دونوں سے نمٹنے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے ،وزیر اعظم نواز شریف خلوص نیت سے پاکستان میں قیام امن کے لئے کوشاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کم سے کم نقصان میں اس مسئلہ کاحل تلاش کیاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پہلی ’’بین الاقوامی ری ہیبلیٹیشن سائنسز کانفرنس ‘‘سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اسکے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن کرنا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کا مسئلہ فزیوتھراپی سے حل ہو سکتا ہے۔نہ جانے سابق صدر عدالت جانے سے کیوں کتراتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...