شام کا بحران حل کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں : پاکستان

نیویارک(ثناء نیوز+ این این آئی)پاکستان نے شام کا بحران حل کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے کہا کہ جب تک فوجی کارروائی جاری رہے گی‘ بات چیت کامیاب نہیں ہو سکتی۔سیکرٹری جنرل بان کی مون اور اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ خصوصی نمائندے لخدر براہیمی نے اجلاس کو شام کے بحران کے بارے میں آگاہ کیا۔مسعود خان نے کہا کہ شام کی حکومت اور حزب اختلاف کو نتیجہ خیز مذاکرات کرنے چاہئیں۔دریں اثنا پاکستان نے شام سے تمام غیرملکی فورسز کے انخلا ء اور فریقین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور مشترکہ خصوصی نمائندے الاخضر براہیمی نے شام کے معاملے پر بریفنگ دی۔ مسعود خان نے زور دیا کہ شام کا تنازعہ حل کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں اور اسے پس پشت نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے ساتھ ساتھ فوجی آپریشنز بھی جاری رہے تو مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...