اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف کی صدارت میں امن و امان کی صورتحال اور قومی سلامتی پالیسی پر غور کرنے کے لئے اجلاس اگلے ہفتے کے وسط میں ہوگا۔ نوائے وقت کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ سکیورٹی اداروں کے سربراہ بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال اور قومی سلامتی پالیسی کے خدوخال پر غور ہوگا اور صوبوں کی آراء کے مطابق سلامتی پالیسی کو مؤثر بنانے کے سلسلے میں فیصلے ہوں گے۔