پی ٹی اے کی ہدایت پر ملک بھر میں 60لاکھ سے زائد غیر رجسٹر موبائل فون سمز کو بلاک کردیا گیا

Mar 16, 2014

اسلام آباد/لاہور(این این آئی) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے )کی ہدایت پر ملک بھر میں 60لاکھ سے زائد غیر رجسٹر موبائل فون سمز کو بلاک کردیا گیا۔بند کی جانے والی تمام موبائل فون سمز نادرا کے وضع کردہ نظام سے پہلے جاری کی گئیں تھیں ۔ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی سمز بلاک کرنے کے عمل مزید تیز کیا جائے۔واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں تمام موبائل آپریٹرز کی جانب سے جاری کردہ 13 کروڑ سے زائد سمز استعمال کی جارہی ہیں تاہم غیر رجسٹرڈ سمز کے استعمال سے ملک میں جرائم اور دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزیدخبریں